اشاعتیں

مئی, 2018 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

بیوی آپ کی شریک سفر ھے| جناب مولانا حامد ناصری صاحب

بیوی آپ کی شریک سفر ہے ، آپ کی جیون ساتھی ہے۔ ایسے میں اگر تھکی ہو تو اپنی تھکان دور کرنے کے لیے کسے کہے ۔ اب وہ ہر وقت تو دائی کو بلانے سے رہی ۔ اس کی واحد امید شوہر ہی ہوتا ہے کہ وہ اس کے پاءوں دبائے گا ۔ ایسے مردوں کو رن مرید کا طعنہ دیا جاتا ہے مگر یہ تو ان کی محبت ہے ۔ ویسے بھی بیوی کبھی بھی زیادہ دیرتک پاءوں دبانے کا نہیں کہے گی ۔۔اس پاءوں دبانے کے مردانہ صحت پر حالیہ تحقیق میں بہترین فائدوں کا مشاہدہ کیا گیا ہے ۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ شوہر کے ہاتھوں کی ورزش ہوتی ہے ۔ اس کے اندر سے سستی کا مادہ ختم ہوتا ہے اور وہ چست و توانا ہوجاتا ہے ۔ اس کے علاوہ مردانہ کمزوری کا علاج بھی اس میں ہی ہے کہ شوہر کے جذبات بیدار کرنے کے لیے یہ نسخہ کارآمد ہے ۔ حکیموں کے پاس بھاگنے کی بجائے بیوی کے پائوں دبا دیجئے ۔ خود ہی مردانہ کمزوری دور ہوجائے گی ۔۔۔ یہاں طنز کرتے ہیں کہ جو مردانہ کمزوری کا شکار ہوں وہ بیوی کے پاءوں دباتے ہیں کیونکہ وہ بیوی کے رعب میں ہوتے ہیں کہ اسکی عزت بیوی کی زبان کے نیچے ہوتی ہے ۔ مگر یہ غلط ہے ۔ بیوی سارا دن تھکا دینے والے کام کرتی ہے ۔ اگر صرف دو منٹ کے لیے شوہر پائ...

ہاں میں مدرسے کاسفیرہوں نازش ہماقاسمی

ہاں میں مدرسے کا سفیر ہوں۔۔۔۔! نازش ہماقاسمی ہاں میں مدرسے کا سفیر ہوں۔ جی وہی سفیر جسے عرف عام میں مُچَنِّد اور چندہ کرنے والا کہا جاتا ہے۔ جسے  غلط نگاہوں سے قوم دیکھتی ہے۔ ہم شہر میں تو مہمان بن کر آتے ہیں؛ لیکن رؤسائے شہر پیسوں کے زعم میں ہمارے ساتھ  ذلت کا معاملہ کرتے ہیں۔ ہاں میں  مدارسِ اسلامیہ ہند کا سفیر ہوں۔ رمضان المبارک جیسے بابرکت مہینے میں جہاں لوگ اپنے گھروں میں مقدس ماہ کی مبارک ساعتیں گزارتے ہیں وہیں ہم سفراء مدارسِ اسلامیہ طلبائے مدارس اسلامیہ کے سال بھر کے نان ونفقہ کے لیے دور دراز کے علاقوں کا سفر کرتے ہیں، مہمانانِ رسول کے قیام وطعام کے انتظام کے لئے تگ و دو کرتے ہیں، سفر کے مصائب و آلام برداشت کرتے ہیں، ہم عموماً ایسے علاقوں میں مدرسے چلاتے ہیں جہاں کی آبادی غریب ہے، جہاں مسلمان کسمپرسی کے عالم میں ہیں، جہاں مسلمان پریشان حال ہیں، ایسے علاقے کے مدرسوں میں پڑھ رہے طلباء اسلامیہ کے لیے ہم شہروں کا رخ کرتے ہیں؛ تاکہ مدرسے کا چندہ کرکے ان کے اخراجات پورے کرسکیں، انہیں سہولیات فراہم کرسکیں؛ تاکہ وہ قیام وطعام کی فکر سے آزاد ہوکر پورے انہماک سے تعل...