امارت شرعیہ نے ڈاکٹرخالد انو ر سے مکمل بیزاری کا کیا اظہار
امارت شرعیہ نے ڈاکٹرخالد انو ر سے مکمل بیزاری کا کیا اظہار پٹنہ۔ ۲۱؍اپریل: (پریس ریلیز) (مؤرخہ ۱۵؍اپریل ۲۰۱۸ء)کے دین بچاؤاوردیش بچاؤ کی تاریخ ساز کانفرنس کے اختتام کے بعد سرکاری حلقہ سے ڈاکٹر خالد انورکے ایم ایل سی کے امیدوار بنائے جانے کی خبر نے کانفرنس کے شرکاء اورامارت شرعیہ کے ذمہ داروں کو متحیر کردیا جیسے ہی یہ خبر ٹی وی اسکرین پر دکھائی جانے لگی مختلف حلقوں سے اس کی اطلاع امارت شرعیہ میں آئی اورحضرت امیر شریعت مولاناسید محمد ولی رحمانی مدظلہ کو اطلاع دی گئی تو انہوں نے بھی اپنی ناخوشی اورحیرت کا اظہار کیا چوںکہ ڈاکٹر خالد انور دین بچاؤاوردیش بچاؤ کانفرنس کے اناؤنسر تھے اورانہوں نے پہلے سے کوئی مشورہ نہیں کیا تھا اورنہ ہی اس کی اطلاع دی تھی کہ ان کا نام ایم ایل سی کے لئے منتخب ہونے والا ہے یہ ایسا موقع تھا جو امارت شرعیہ کی خدمات اس کے طریقۂ کار اورکانفرنس کی عظمت اوراہمیت کے بارے میں ایمان والوں کے ذہنوں میں شکوک و شبہات پیدا ہورہے تھے اس لئے دوسرے ہی دن حضرت امیر شریعت نے اپنے اخباری بیان میں اس کی وضاحت فرمائی کہ ڈاکٹر خالد انور کے بارے میں امارت شرعیہ کی ط...